توحید آباد،دکان سے قیمتی اشیاء چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

توحید آباد،دکان سے قیمتی اشیاء چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود توحید آباد میں دکان کے تالے توڑ کر نقدی، قیمتی لیپ ٹاپ اور موبائل فونز چوری کرنے میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوریوں کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی شہزاد احمد ولد بشیر احمد سکنہ عطاء محمد گڑھی نے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ رات کو توحید آباد میں واقع اس کے دکان کے تالے کسی نے توڑ کر قیمتی لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور نقدی چور کر لی گئی ہے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا اغاز کرتے ہوئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا گیا جس کے دوران تالہ توڑ گروہ کا سراغ لگا کر واردات میں ملوث تین ملزمان ابوبکر عرف ڈا ڈا ولد سیف اللہ سکنہ سائنس کالج، سجاد ولد مین جابر سکنہ رشید گڑھی اور فیصل ولد اسد خان سکنہ نوحید آباد کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے