چنگ چی ڈرائیورز یونین کا پکڑ دھکڑ اور جرمانوں کیخلاف مظاہرہ

چنگ چی ڈرائیورز یونین کا پکڑ دھکڑ اور جرمانوں کیخلاف مظاہرہ

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)رکشہ اور چنگ چی ڈرئیوران نے ٹریفک حکام کی جانب سے جرمانوں اور پکڑ دھکڑ کے خلاف ناصر باغ روڈ پر سڑک کو بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیاکہ ٹریفک حکام غریب ڈرئیوران کے خلاف کریک ڈاون بند کریں اور بلا جواز جرمانوں اور پکڑ دھکڑ سے گریز کریں  جبکہ بورڈ سٹاپ پر یو ٹرن بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے مظاہرے میں کثیر تعداد میں رکشہ اور چنگ چی ڈرئیوران نے شرکت کی اور اپنے حقوق کیلئے نعرہ بازی کی جبکہ سڑک کو چند منٹوں کیلئے بند کر کے احتجاج ریکارڈ کیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹریفک حکام کی جانب سے بلا وجہ پانچ ہزرا کے جرمانے دئے جا رہے ہیں جبکہ درجنوں رکشہ کو اپنے ساتھ لے گئی ہیں جسکی وجہ سے ڈرئیوران بے روزگار ہونے لگے جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل بھی ٹریفک حکام نے ون وے کرنے کیلئے غریب رکشہ اور چنگ چی ڈرئیوران کو بھاری جرمانے دئے تھے ار متعلقہ حکام سے ملاقات کے باجود پھر سے جرمانے دینا شروع کیے اور رگاڑیوں کو سیل کرنے لگے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہبلا وجہ جرمانے بند کیے جائے اور پکڑ دھکڑ سے گریز کیا جائے جبکہ بورڈ سٹاپ میں یو ٹرن بنایا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے۔   

مزید :

پشاورصفحہ آخر -