نوشہرہ،کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے حکمت عملی تیار

نوشہرہ،کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے حکمت عملی تیار

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد احمد خان نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر سپیشل ٹاسک فورس قائم کر لیا ہے۔ کورونا سپیشل ٹاسک فورس ایڈمینسٹریشن، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے نمائندے شامل ہے۔ ہسپتال ڈائریکٹر نے کورونا مریضوں کے سہولت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر دس بیڈذ پر مشتمل آئی سی یو کو موقع پر فعال کرنے کی ہدایات جاری کی اور کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ٹاسک فورس کو جلد از جلد مزید بیڈذ کے لیے ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ مزید برآں ہسپتال ڈائریکٹر نے مریضوں اور بالخصوص کورونا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -