ڈسپلن کی خلاف ورزی،صادق سنجرانی  نے سینئر ڈی جی جاوید اقبال کو معطل کردیا

  ڈسپلن کی خلاف ورزی،صادق سنجرانی  نے سینئر ڈی جی جاوید اقبال کو معطل کردیا

  

 اسلام آباد(آن لائن)  چیئرمین   سینیٹ صادق سنجرانی نے غیر حاضری وڈسپلن کی خلاف ورزی پر  سینئر ڈی جی جاوید اقبال کو معطل کردیا۔ سینئر ڈی جی جاوید اقبال  دفتری اوقات کار اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، جاوید اقبال مسلسل مختلف اوقات کار میں چھ ماہ سے دفتر سے غیر حاضر رہے۔ چیئرمین  سینیٹ  نے ماتحت مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ نے متعدد افسران کوغیر حاضری پر نوٹسز بھی جاری کئے۔

صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ اول -