پاکستان نے جنوبی افریقہ کو  فیصلہ کن میچ ہرا کر سیریز جیت لی  

  پاکستان نے جنوبی افریقہ کو  فیصلہ کن میچ ہرا کر سیریز جیت لی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن میچ جیت لیا، سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ میزبان ٹیم 320 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 292 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ قومی ٹیم کی طرف سے فخر زمان نے مسلسل دوسری سنچری بنائی اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔ جبکہ میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کپتان بہترین کھلاڑی قرار پائے۔پاکستان کی طرف سے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز مالان اور مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتدائی اوورز میں زبردست شارٹس کھیلے اور سکور کو آگے بڑھایا۔ میزبان ٹیم کو پہلا نقصان 54 سکور پر اٹھانا پڑا جب مارکرم 18 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ جے جے سمٹس 17 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ اننگز کا خاتمہ عثمان قادر نے کیا۔اوپنر مالان 70 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کپتان باووما 20 سکور بنا کر نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کلاسن کو بھی محمد نواز نے چلتا کیا۔ بیٹسمین 4 سکور بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔دیگر بیٹسمنیوں میں کائیل ویرائن 62، فیلکووایو 54، مہاراج 19، ہینڈرکس 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم 292رنز بنا سکی۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 3.3 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ کا ٹاس میزبان ٹیم نے جیتا اور شاہینوں کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرز امام الحق اور فخر زمان کریز پر آئے اور پہلی شراکت داری میں ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے تاہم 22 ویں اوور کی پہلی گیند پر امام الحق مہاراج کی بال پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 57 رنز بنائے۔فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف 99 گیندوں پر ون ڈے کیرئیر کی چھٹی سنچری مکمل کی اور اگلے ہی لمحے 101 رنز پر مہاراج ہی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔محمدرضوان جلد بازی میں 7 گیندوں پر 2 رنز بنا کر سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ ایک مرتبہ پھر مہاراج نے وکٹ حاصل کی۔ 15 ماہ بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آنے والے سرفراز احمد کی اننگز 13 گیندوں پر 13 رنز پر محدود رہی، سمٹس نے اپنی ہی گیند پرکیچ تھاما۔آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 1، محمد نواز نے 4 سکور بنائے، مارکرم کے حصے میں دونوں وکٹیں آئیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 96 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ جبکہ حسن علی نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 32رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں کے درمیان 63 سکورکی پارٹنر شپ بنی۔ گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 320 رنزبنائے۔ مہاراج نے تین جبکہ مارکرم نے دو شکار کیے۔
سیریز جیت

مزید :

صفحہ اول -