پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 11اپریل کو طلب 

    پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 11اپریل کو طلب 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 11اپریل بروزاتوار کو طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ہوگا۔ پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایاکہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں تمام  پیپلزپارٹی ارکان پارلیمنٹ کوبھی طلب کیا ہے۔ اجلاس میں آصف زرداری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطاق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شوکازنوٹس اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس دوپہر ایک بجے بلاول ہاؤس میں ہوگا، بلاول بھٹو نے ہدایت کی ہے کہ کراچی نہ آنے والے تمام ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں۔

مزید :

صفحہ اول -