بھارتی جھنڈا لہرانے کا حکم مودی حکومت  کو لاحق خوف ظاہر کرتا ہے، محبوبہ مفتی 

   بھارتی جھنڈا لہرانے کا حکم مودی حکومت  کو لاحق خوف ظاہر کرتا ہے، محبوبہ ...

  

سرینگر (این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کشمیر میں عمارتوں پر بھارتی جھنڈہ لہرانے کے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے حکمنامے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام سے جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی حکومت کو لاحق خوف ظاہر ہوتا ہے۔کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ ایسے احکامات بھارت بھر میں کہیں اور نہیں صرف جموں وکشمیر کیلئے ہی دئیے جارہے ہیں۔نیشنل کانفرنس نے بھارتی حکومت کے اس حکمنامے کو بے سود مشق قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس حکم سے بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط  جموں وکشمیر میں کوئی انقلاب نہیں آئے گا۔ نیشنل کانفرنس نے مزید کہاکہ بی جے پی جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے تمام قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

 محبوبہ مفتی 

مزید :

صفحہ اول -