ایک روز میں 9 ہزار 812 افراد کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن

         ایک روز میں 9 ہزار 812 افراد کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر 9 ہزار 812 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 6 ہزار 52 معمر شہریوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔ جس کے بعد صوبے میں اب تک 60 سال سے زائد عمر کے ویکسین لینے والے افراد کی مجموعی تعداد 59 ہزار 30 ہو گئی۔محکمہ صحت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اب تک 23 ہزار 396 ہیلتھ ورکرز اور 3 ہزار 259 بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز 1 ہزار 169 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ صوبے میں ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 43 ہزار 603 ہے۔

مزید :

صفحہ اول -