رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے 13اپریل کو اجلا س پشاور میں ہو گا 

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے 13اپریل کو اجلا س پشاور میں ہو گا 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین  اور بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل کو پشاور میں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں اس بار پہلا رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا میں ہو اور پورے پاکستان میں ایک ہی دن روزہ ہو اور ایک ہی دن عید منائی جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابقہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز،مولانا خطیب قریشی،مولانا ڈاکٹر ھافظ عبدالغفور،مولانا فضل جمیل رضوی،مولانا عدنان قادری،تنظیم الاخوان کے سیکرٹری جنرل طارق اعوان،علامہ عابد شاکری اور علامہ فخرالحسن  سمیت دیگر علماء اور اکابرین نے شرکت کی مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہمارا مقصد اس ملک کے اندر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے اور وحدت پیدا کرنا ہے  اور اس حوالے سے تمام علماء کا تعاون اس بار حاصل ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس بار ایک ہی دن رمضان المبارک کے روزوں کا  اغاز ہو اور عید منائی جائے،امید ہے مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی ملک میں اتحاد اور وحدت کیلئے ہمارا ساتھ دینگے کیونکہ وہ ایک سنجیدہ اور محب وطن شخصیت ہیں تاہم قوم کو بتانا چاہتا ہو ں کہ رؤیت ہلال کا فیصلہ اور حتمی اعلان شریعت اور شہادت کی روشنی میں ہوگا جبکہ وفاقی وزارت ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جائے گی  کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے علماء سے اپیل کرتا ہو ں کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے عوام کو اگاہی دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کی پابندی کی جائے  جبکہ حکومت کی جانب سے وائرس کے خاتمہ اورکنٹرول کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہے علماء اپنی کوششوں سے ان اقدامات کو کامیاب بنائیں،اللہ ہم سب کو اس وبا سے نجات دلائے اور عوام سے اپیل کی کہ آنے والے جمعہ کو توبہ و استغفار کی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -