سعودی عرب سے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے، ذلفی بخاری

سعودی عرب سے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے، ذلفی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے۔اسلام آباد میں ذلفی بخاری سے پروموٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سعودی عرب سے متعلق اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں اوورسیز کے حوالے سے معاہدے کرنے کا ارادہ ہے۔وزیرعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پروموٹرز برادری کے مسائل کا ادراک ہے، ان کے مسائل بھی حل کریں گے۔اس سے قبل پروموٹرز نے سعودی عرب کے فلائٹ آپریشن اور یو اے ای ویزا معطلی سے متعلق اپیل کی تھی۔  
ذلفی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -