وزیر اعظم  12اپریل کو رائے ونڈ آئیں گے،نیا پاکستان ہاؤسنگ  سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے 

وزیر اعظم  12اپریل کو رائے ونڈ آئیں گے،نیا پاکستان ہاؤسنگ  سکیم کا سنگ بنیاد ...

  

رائے ونڈ(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان 12اپریل کو رائے ونڈ آئیں گے جہاں وہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان 12اپریل بروز پیر کو رائے ونڈ آئیں گے۔وزیراعظم عمران خان تحصیل رائے ونڈ کے علاقہ موضع رکھ پاجیاں میں واقع پنجاب حکومت کی قبضہ گروپ سے چھڑائی گئی اراضی پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق 196کنال رقبہ پر 3مرلہ ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے کا آغاز کیاجارہا ہے۔

وزیر اعظم  

مزید :

صفحہ آخر -