حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، خسرو بختیار

  حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، خسرو بختیار

  

 اسلام آباد( آ ئی این پی)   وفاقی وزیر اقتصادی امور  خسرو بختیارنے بیرونی تعاون سے جاری  منصوبوں پر پیشرفت پر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، گزشتہ برس کی نسبت محصولات کی وصولیوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے،   پبلک سیکٹر سے متعلقہ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، کورونا کی صورتحال میں ای۔ایجوکیشن کو خصوصی توجہ دینا ہو گی۔بدھ کو وزارتِ اقتصادی امورکی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس   وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے بیرونی امداد کا فنانس، محصولات، مواصلات اور تعلیم کے شعبے میں جاری منصوبوں پرغور کیا گیا، اجلاس میں تعلیم کے 1، فنانس/ ریونیو 5 اور مواصلات کے شعبے میں جاری 13 منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،  وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بیرونی تعاون سے جاری  منصوبوں پر پیشرفت پر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا،خسرو بختیار  نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،  گزشتہ برس کی نسبت جولائی 20 تا مارچ21 محصولات وصولیوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا،   پبلک سیکٹر سے متعلقہ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، کورونا کی صورتحال میں ای-ایجوکیشن کو خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ 

خسرو بختیار

مزید :

صفحہ آخر -