کورونا وائرس سے مزید92افراد جاں بحق،رجسٹرڈ کیسز کی تعداد5329 ہوگئی

کورونا وائرس سے مزید92افراد جاں بحق،رجسٹرڈ کیسز کی تعداد5329 ہوگئی
کورونا وائرس سے مزید92افراد جاں بحق،رجسٹرڈ کیسز کی تعداد5329 ہوگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 612، خیبر پختونخوا میں 94 ہزار 880، بلوچستان میں 19 ہزار 999، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 70، اسلام آباد میں 63 ہزار 499 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید :

قومی -