جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف کے اہم ستون ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف کے اہم ستون ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف کے اہم ستون ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا علیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف کے اہم ستون ہے ، یہ جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ حکومت ان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کررہی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرا م میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مشن پر جہانگیر ترین بطور سپاہی متحرک نظرآئے ہیں،انہوں نے انتھک محنت سے پی ٹی آئی کو اقتدار تک پہنچایا ہے، وہ ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے، وزیرا عظم عمران خان قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، جہانگیر ترین بھی رولزا ٓف لا پر یقین رکھتے ہیں،وزیرا عظم اپنے فیصلے خود کرتے ہیںاس لئے انہیںکوئی ورغلا نہیں سکتا۔
ایک سوال کے جواب میں ا ن کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے حکومت پر تنقید برائے تعمیر کی گئی ہے،جہاں کہیں حکومتی عمل داری کمزور نظر آتی ہے وہا ں پرویز الٰہی نشاندہی کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -