احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس کی سماعت21اپریل تک ملتوی کردی

احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس کی سماعت21اپریل تک ملتوی کردی
احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس کی سماعت21اپریل تک ملتوی کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کیس کی سماعت21اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران حمزہ شہبازکے وکیل کی جانب سے انکی حاضری کی درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کمر میں تکلیف ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، انہیں ڈاکٹر نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، ان کی حاضری سے معافی کی درخواست قبول کی جائے۔ احتساب عدالت نے حمزہ شہبازکی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21اپریل تک ملتوی کردی۔ 

مزید :

قومی -