جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر فخر زمان کو ’انعام ‘ مل گیا 

جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر فخر زمان کو ’انعام ‘ مل گیا 
جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر فخر زمان کو ’انعام ‘ مل گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو اپنی محنت کا صلہ مل گیاہے ، انہیں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فخر زمان ک اس سے قبل صرف جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے منتخب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے پوری سیریز میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے مین آف سیریز حاصل کیا اور ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ، اس دوران انہوں نے دو سینچریاں سکور کیں ۔ اب انھیں پروٹیز اور زمبابوے کیخلاف مجموعی طور پر 7ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے بھی قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
گزشتہ سیریز میں عمدہ فارم کا مظاہرہ کرنے والے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ کم بیک کے منتظر شرجیل خان پہلے سے موجود ہیں، اب اوپنرز کی تعداد 4ہوگئی،ان کی موجودگی میں شرجیل خان کا کم بیک بھی خطرے میں پڑگیا۔دوسری طرف انجرڈآل راونڈر شاداب خان کی جگہ زاہد محمودکو قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
لیگ اسپنر ابتدائی طور پر صرف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے، ٹیم مینجمنٹ نے فخرزمان کو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بطور شاداب خان متبادل زاہد محمود کو طلب کیا تھا، قومی سلیکشن کمیٹی نے دونوں تبدیلیوں کی منظوری دیدی۔جنوبی افریقہ سے4ٹی ٹوئنٹی میچز 10 سے 16اپریل تک شیڈول ہیں، زمبابوے کیخلاف 3مختصر فارمیٹ کے میچز پر مشتمل سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں ہوگی۔یاد رہے کہ سٹار جنوبی افریقی کرکٹرز کی آئی پی ایل کیلئے رخصتی پر بی ٹیم پاکستان کے مقابل ہوگی۔

مزید :

کھیل -