رمضان  میں  اشیاء کی قیمتوں  کوکنڑول کرنے کےلیے قوانین پرسختی سے عمل کروایا جائے گا : ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

رمضان  میں  اشیاء کی قیمتوں  کوکنڑول کرنے کےلیے قوانین پرسختی سے عمل کروایا ...
 رمضان  میں  اشیاء کی قیمتوں  کوکنڑول کرنے کےلیے قوانین پرسختی سے عمل کروایا جائے گا : ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)  ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک  میں روزمرہ کی  اشیاء کی قیمتوں  کوکنڑول میں رکھنے اور مہنگائی پر قابو پانےکےلیے قوانین پرسختی سے عمل کروایا جائے گا ، ذخیرہ اندوزی اور منافع  خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ہمارے دین میں بھی منافع خوری جائزنہیں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نےڈپٹی کمشنر آفس  کے کانفرس ہال میں رمضان شریف کے انتظامات اور  استعمال ہونے والی روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے بنائی گئی ڈسٹرکٹ پرائس  کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کیا ۔ ڈپٹی  کمشنر نے کہا کہ رمضان شریف کا مہینہ رحمتوں برکتوں کا ہے ، ہمیں روزہ داروں کااحترام کرنے کا درس دیتا ہے ، شہریوں کو ہرممکن سہولیات کےلیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں  ۔

 ندیم الرحمان میمن نے چاروں تحصیل کےسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاروں کو ہدایت کی   کہ تاجر تنظیموں کے رہنماؤں اوردکانداروں سے ملاقات کرکے روزمرہ کی اشیائےصرف ضرورت زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء لوگوں کو مقرر کردہ نرخوں  پر فروخت کرنے کا پابند بنایاجائے ، ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ حیسکو عملداروں کو سخت  ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ سحری اور  افطارکےاوقات اور  نمازوں  کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے  ،  کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے ، ان پر حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -