صدر مملکت نے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دیدی، اب چیئرمین کی تعیناتی کتنے سال کیلئے ہو گی ؟ 

صدر مملکت نے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دیدی، اب چیئرمین کی ...
صدر مملکت نے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دیدی، اب چیئرمین کی تعیناتی کتنے سال کیلئے ہو گی ؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت عارف علوی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم ہو گئی ہے جس کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا، آرڈیننس کے مطابق ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہونگے،چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2سال اورممبران کی 4سال کیلئے ہوگی، چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔ یاد رہے کہ سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو 26 مارچ کو عہدے سے ہٹایاگیاتھا۔

مزید :

قومی -