وہ وقت جب سلمان خان جوہی چاولہ سے شادی کرنا چاہتی تھے اور ان کے والد سے رشتہ مانگنے بھی پہنچ گئے لیکن پھر کیا جواب ملا تھا ؟ ماضی کے راز سے پر دہ اٹھ گیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی شادی کو لے کر ہر کوئی سوال کرتا دکھائی دیتا ہے لیکن کوئی جواب نہیں ملتا تاہم ایک وقت ایسا بھی تھا جب سپر سٹار رشتہ مانگنے کیلئے معروف اداکارہ جوہی چاولہ کے والد کے پاس جا پہنچے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی اداکارہ سنگیتا بجلانی ، سومی علی ، ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کے ساتھ تعلقات کی خبریں کافی موضوع بحث بنیں لیکن بات شادی تک کبھی نہیں پہنچ سکی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جو سلمان آج اپنی شای کی بات کو لے کر کچھ نہیں بولتے ، وہ سال1990 میں ایک اداکارہ کے ساتھ سات پھیرے لے کر گھر بسانا چاہتے تھے ، مگر ایسا نہ ہوسکا۔
ایک زمانہ میں قیامت گرل کے نام سے بالی ووڈ میں مشہور جوہی چاولہ کے سلمان خان بہت بڑے فین تھے اور ان سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ اس دور میں جوہی چاولہ ایک بڑی سٹار تھیں۔ ایک کے بعد ایک ان کی ہٹ فلمیں باکس آفس پر نیا ریکارڈ بنا رہی تھیں ، لیکن سلمان ان دنوں اتنے مشہور نہیں تھے۔سلمان جوہی سے شای کرنا چاہتے تھے اور اس کیلئے ان کے والد سے ہاتھ مانگنے بھی گئے تھے۔ یہ بات خود سلمان خان نے اپنے چیٹ شو میں بتائی تھی۔ سلمان خان نے بتایا تھا کہ جوہی بہت سویٹ اور بہت پیاری ہیں ۔ میں نے ان کے والد سے پوچھا بھی تھا کہ کیا آپ جوہی کو مجھ سے شادی کرنے دیں گے ؟ لیکن انہوں نے منع کردیا۔ شاید انہیں میں پسند نہیں آیا۔ معلوم نہیں کیا چاہئے تھا ان کو ، میں جوہی کیلئے انہیں موزوں نہیں لگا تھا ؟۔