شادی کے بعد کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین کے ہمراہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

شادی کے بعد کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین کے ہمراہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
شادی کے بعد کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین کے ہمراہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
سورس:   Instagram/ch.zulqarnain25

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف نو بیاہتا ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی شوہر ٹک ٹاکر ذوالقرنین کے ہمراہ شادی کے بعد بنائی گئی پہلی ٹک ٹاک خوب وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستان کی ٹک ٹک فہر ست میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنے قریبی دوست ذوالقرنین سے گزشتہ دنوں شادی کر لی ہے۔

دونوں کی شادی سے قبل ادا کی جانے والی رسومات سے لے کر نکاح تک کی خوب تصویریں اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا گیا۔

نوبیاہتا ٹک ٹاک جوڑے کی اب شادی کے بعد ایک ساتھ بنائی گئی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں شادی کے جوڑے میں ملبوس نہایت خوبصورت اور خوش نظر آ رہے ہیں۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی یہ نئی ٹک ٹاک ویڈیوز نہایت مقبول ہو رہی ہیں اور دونوں کے مداحوں کی جانب سے اِن کے مستقبل سے متعلق دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 

مزید :

تفریح -