جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں جس بلے سے فخر زمان نے دو سینچریاں بنائیں وہ کس نے تحفہ میں دیا تھا ؟ 

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں جس بلے سے فخر زمان نے دو سینچریاں بنائیں وہ کس ...
جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں جس بلے سے فخر زمان نے دو سینچریاں بنائیں وہ کس نے تحفہ میں دیا تھا ؟ 

  

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے کہاہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف لگا تار دو سنچریاں جس بیٹ سے بنائیں وہ پاکستانی آل راو¿نڈر محمد حفیظ نے دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فخرزمان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو سیریز جیتنے کی سخت ضرورت تھی اور اس صورتحال میں جنوبی افریقا کو ان کے ہوم گراو¿نڈ پر ہرانا بہت بڑی بات ہے، خوشی ہے کہ اس جیت میں میرا حصہ بھی شامل ہے، اور اگر ٹی ٹوینٹی سیریز کا حصہ بنا تو کوشش کروں گا کہ ون ڈے کی طرح ہی کارکردگی دکھاو¿ں،بیٹنگ کے دوران سنچری یا ڈبل سنچری ذہن میں نہیں ہوتی، بس یہی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانے اور کامیابی میں جتنا کردار ادا کیا جاسکے۔مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ سخت محنت کرکے اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی تو کارکردگی بہتر ہوئی، محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے دوران بھی بہت سپورٹ کیا اور بہترین رہنمائی کی۔

اپنی ادھوری ڈبل سینچری اور متنازعہ رن آو¿ٹ کے حوالے سے فخر زمان کا کہنا تھا کہ میری اننگز کو تکا کہنے والوں کے شاید ابھی معیار پر پورا نہیں اتر سکا، کوشش ہوگی کہ ایسی پرفارمنس دے کر انہیں قائل کرسکوں، رن آوٹ میں ساری غلطی میری تھی، کھیل میں ایسی صورت حال پیدا ہوتی رہتی ہے، ڈی کوک کو اس واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹھہراتا، وسیم اکرم اور جاوید میانداد نے بھی درست تنقید کی، مجھے رن مکمل ہونے سے پہلے دوسری جانب نہیں دیکھنا چاہیے تھا۔ اس وقت بھی میرے ذہن میں ٹیم کی جیت تھی، یہ نہیں سوچا تھا کہ میری ڈبل سنچری بن جائے گی۔

مزید :

کھیل -