شکر گڑھ میں بینک سے پیسے نکلوا کر واپس گھر آتے ہوئے شہری اغواء

شکر گڑھ میں بینک سے پیسے نکلوا کر واپس گھر آتے ہوئے شہری اغواء
شکر گڑھ میں بینک سے پیسے نکلوا کر واپس گھر آتے ہوئے شہری اغواء

  

شکرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )شکر گڑھ کے نواحی علاقے سنگراں گاﺅں کے رہائشی محمد حنیف کو بینک سے پیسے نکلوا کر واپس گھر آتے ہوئے مبینہ طور پر اغواءکر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اغواءکی یہ واردات تھانہ صدر چھمال چوکی کی حدود میں پیش آئی ہے ، سنگراں گاﺅں کا محمد حنیف نجی بینک کی شاہ پور شاخ سے پیسے لے کر گھر واپس آ رہا تھا کہ راستے میں مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل کھیتوں میں پھینک کر اغواءکر لیا اور اپنے ساتھ لے گئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ بھی کی لیکن چوبیس گھنٹے گزرجانے کے باوجود بھی ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ، اہل خانہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے جلد از جلد بازیابی کی اپیل کی ہے ۔

مزید :

قومی -