کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان نے عالمی دنیا سے مطالبہ کر دیا 

کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان نے عالمی دنیا سے مطالبہ کر دیا 
کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان نے عالمی دنیا سے مطالبہ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کورونا جیسے چیلنج کا کوئی تنہا مقابلہ نہیں کر سکتا، ترقی یافتہ ممالک کورونا ویکسین کی پیدوار کو بڑھائیں اور ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی بھی فراہم کریں ۔
ڈی ایٹ ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خا نے کہا کہ ڈی ایٹ پچھلے چار سال سے موثر اندازمیں کردار ادا کر رہاہے ، کورونا کی جوہ سے دنیا میں لوگ بے روز گار ہوئے اور کروڑوں لوگ مقروض ہو گئے ہیں، کورونا سے دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے ،لوگوں کو صرف کورونا سے نہیں بلکہ بیروزگاری سے بھی بچانا ہے ، پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کامیاب نوجوان اور دیگر منصوبے شروع کیئے ، ہمیں نوجوانوں کو نئے پلیٹ فارمز فراہم کرنا ہوں گے،ہم نے نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سکھانا ہے ۔
عمران خان کا کہناتھا کہ دنیا کے ممالک کا ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے ، ڈی ایٹ ممالک کو عالمی سپلائی چین کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا ، کورونا سے درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں ،ٹیکنالوجی کے حوالے سے ڈی ایٹ کو نئے اقدامات کرنے ہوں گے ، کورونا نے ترقی پذیر ممالک کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے ،ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ دینی ہو گی ،عالمی دنیا کو تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔
عمران خان کا کہناتھا کہ کوئی ملک کورونا جیسی وبا کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے ، ترقی یافتہ ممالک کورونا ویکسین کی پیدوار کو بڑھائیں ، ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی فراہم کریں ، ہمیں دنیا میں بہترین تجارت کیلئے سازگار ماحول بنانا ہو گا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -