مراد علی شاہ نے جہانگیر ترین سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا 

مراد علی شاہ نے جہانگیر ترین سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا 
مراد علی شاہ نے جہانگیر ترین سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین زیادہ دیر پاکستان تحریک انصاف میں نہیں رہیں گے۔کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تین سال میں وفاق نے صوبوں کو کچھ نہیں دیا بلکہ الٹا صوبوں سے چھیننے میں لگے ہیں ،ہمارا 85فیصد ٹیکس ریونیو وفاق اکٹھا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین زیادہ دیر تحریک انصاف میں نہیں رہیں گے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل شہلا رضا نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے اور وہ بہت جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں تاہم جہانگیر ترین نے اس قسم کی قیاس آرائیوں کی تردید کی تھی اور بعد ازاں شہلا رضا نے بھی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -