ڈکیتی کی ویڈیو جاری کرنے کابدلہ،کراچی میں ڈاکوﺅں نے اگلے ہی روزوہی دکان دوبارہ لوٹ لی

ڈکیتی کی ویڈیو جاری کرنے کابدلہ،کراچی میں ڈاکوﺅں نے اگلے ہی روزوہی دکان ...
ڈکیتی کی ویڈیو جاری کرنے کابدلہ،کراچی میں ڈاکوﺅں نے اگلے ہی روزوہی دکان دوبارہ لوٹ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو دینے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی ’پاداش‘ڈاکوﺅں نے اگلے ہی روز دوبارہ وہی دکان لوٹ لی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ انوکھی واردات یونیورسٹی روڈ پر جامعہ کراچی کے قریب ہوئی۔ پولیس کی وردی میں ملبوس ایک ڈاکو گزشتہ روز اس دکان کو لوٹ کر گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکان کے مالک نے میڈیا کو دے دی اور سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کر دی۔
دکان دار کی اس ’حرکت‘ پر ڈاکو غصے میں آ گیا اور ایک ساتھی کے ہمراہ اگلے ہی دن دوبارہ دکان پر پہنچ گیااور دکان دار کو زدوکوب کرتے ہوئے اسے کہا کہ ”تم نے میری فوٹیج وائرل کی، جسے دیکھ کر مجھے بہت غصہ آیا اوراسی وجہ سے میں دوبارہ واردات کرنے آیا ہوں۔ اب دوبارہ ویڈیو وائرل کرنا، پھر تمہارا انجام لوگ دیکھیں گے۔ ڈاکو دوبارہ لوٹ مار کرنے کے بعد اطمینان سے اپنی موٹرسائیکل پر وہاں سے ’رخصت‘ ہو گیا۔ اس کی موٹرسائیکل پر بھی پولیس کی گاڑیوں جیسی ہی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ دکان دار نے اب کی بار خوف کے مارے سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔