نوجوان کو محبوبہ مل گئی لیکن اس کے بعد اس کی اپنی زندگی پر کیا فرق پڑا؟ لڑکی نے تصاویر جاری کردیں، ہنسی کا طوفان آگیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی لڑکی نے گزشتہ روز ٹک ٹاک پر اپنے بوائے فرینڈ کی ’پہلے اور بعد‘کی ایسی تصاویر پوسٹ کر دیں کہ ہنسی کا طوفان آ گیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق ہولی نامی اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @hollymillstbe پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اپنے بوائے فرینڈ کی جو دو تصاویر پوسٹ کیں ان میں سے ایک میں اس نے کسرت کرکے خوب باڈی بنا رکھی ہوتی ہے، چہرہ مہرہ بھی اچھا ہوتا ہے۔ تاہم دوسری تصویر میں اس کا جسم ایسے ہوتا ہے جیسے اس نے کبھی جم کا منہ بھی نہ دیکھا ہو، اس پر داڑھی بڑھی ہوتی ہے اور عجیب حلیہ ہوتا ہے۔
ہولی پہلی تصویر کے متعلق بتاتی ہے کہ میرے بوائے فرینڈ کی یہ تصویر ڈیڑ ھ سال قبل کی ہے جب ہماری پہلی ملاقات ہوئی تھی اور دوسری تصویر ایک ہفتہ پہلے کی ہے۔ اگرچہ ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا بوائے فرینڈ اب تن آسان ہو چکا ہے، ورزش چھوڑ چکا ہے اور اپنی ظاہری شکل و صورت کا خیال بھی نہیں رکھتا۔ تاہم اس پر ہولی استہزائیہ طور پر پہلی تصویر پر کہتی ہے کہ ”میں سمجھی تھی کہ مجھے یہ کچھ ملنے والا ہے لیکن (دوسری تصویر دکھاتے ہوئے) مجھے یہ ملا۔اب میرا بوائے فرینڈ ’آرام دہ‘ ہو چکا ہے۔‘
‘ویڈیو جہاں صارفین کے لیے ہنسی کا سامان بن رہی ہے وہیں اکثر صارفین کا کمنٹس میں کہنا ہے کہ لڑکی کی یہ طنزیہ ویڈیو اس کے بوائے فرینڈ کے لیے ایک ’تحریک‘ کا کام کرے گی اور ہو سکتا ہے وہ دوبارہ جم کی طرف راغب ہو جائے اور اپنا خیال رکھنے لگے۔