خاتون کے ہاں اچانک بچے کی پیدائش، حاملہ ہونے کا بھی پتہ نہ چل سکا

خاتون کے ہاں اچانک بچے کی پیدائش، حاملہ ہونے کا بھی پتہ نہ چل سکا
خاتون کے ہاں اچانک بچے کی پیدائش، حاملہ ہونے کا بھی پتہ نہ چل سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیسٹ نہ بھی کرایا جائے تو حاملہ ہونے پر جسم میں کئی ایسی ناگزیر تبدیلیاں آتی ہیں کہ خاتون کو اپنے حاملہ ہونے کا علم ہو جاتا ہے تاہم آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ امریکہ میں ایک خاتون کو اپنے حاملہ ہونے کا علم اس وقت ہوا جب مدت پوری ہونے کے بعد بچہ اس کے جسم سے نکل کر ’کموڈ‘ میں جا گرا۔
 ڈیلی سٹار کے مطابق اس 38سالہ خاتون کا نام ملیسا سرجیکوف ہے جو امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن کی رہائشی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے رفع حاجت کا سا احساس ہوا اور معمولی تکلیف محسوس ہوئی جس پر وہ ٹوائلٹ گئی۔ وہاں اسے اپنے جسم سے کوئی چیز باہر آتی ہوئی محسوس ہوئی اور جب کموڈ میں کسی چیز کے گرنے کی آواز آنے پر اس نے دیکھا تو وہاں بچہ پڑا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملیسا کے 37سالہ منگیتر ڈونی کیمپ بیل کا کہنا تھا کہ ”ہم نے ملیسا اور ہمارے نومولود بیٹے لیام کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا، جہاں ان کا علاج کیا گیا۔“ ہسپتال میں ملیسا کا کہنا تھا کہ ”ٹوائلٹ میں بچہ دیکھ کر میں خوفزدہ ہو گئی اور چیخیں مارنے لگی۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ یہ کیا ہے کیونکہ مجھے اپنے حاملہ ہونے کا پتا ہی نہیں تھا۔ مجھے ایسے لگا جیسے میرا کوئی اندرونی عضو جسم سے باہر نکل گیا ہے تاہم جب ڈونی نے اسے اٹھایا تو وہ بچہ تھا۔“بچے کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ”بچے میں آئرن کی کمی تھی، اس کے علاوہ بچہ مکمل صحت مند تھا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -