ڈپریشن کی وجہ سے بالوں سے ہاتھ دھونے والی خاتون نے بال واپس لانے کا آسان طریقہ بتادیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپریشن کی وجہ سے ’گنجی‘ ہوجانے والی خاتون نے بال واپس لانے کا آسان طریقہ دنیا کو بتا دیا۔ لندن کی رہائشی کیمیلا نامی اس خاتون نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈپریشن کی وجہ سے جب اس کے بال گر گئے اور سر کا ایک بڑا حصہ بالوں سے یکسر خالی ہو گیا تو اس نے کیفین، شیمپو اور ہر طرح کی مصنوعات آزمائیں اور ڈائٹ بھی تبدیل کی لیکن بال واپس آنے کی بجائے مزید کم ہوتے چلے گئے۔
کیمیلا نے بتایا کہ ”میں روزانہ 26سے زائد سپلیمنٹس استعمال کرتی تھیتاہم بال واپس لانے کے لیے جب ان میں سے کوئی چیز کام نہ آئی تو میں نے آسٹریلوی برانڈ ’جے ایس ہیلتھ‘ کے ’ہیئر اینڈ انرجی وٹامنز‘ آزمانے کا فیصلہ کیا اور میرا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔ یہ وٹامنز استعمال کرنے کے بعد 5ماہ کے اندر میرے نہ صرف تمام بال واپس آ گئے بلکہ پہلے سے زیادہ گھنے اور سیاہ ہو گئے۔میں اب بھی یہ وٹامنز استعمال کر رہی ہوں۔“
واضح رہے کہ کیمیلا کورونا وائرس کی وباءشروع ہونے پر ڈپریشن کا شکار ہوئی۔ ڈاکٹروں نے اس میں Telogen Effluviumنامی بیماری کی تشخیص کی، جو کسی صدمے یا ڈپریشن کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے اور اس بیماری میں بال عارضی طور پر جھڑ جاتے ہیں۔