معروف بھارتی ہدایتکار کی بیوی اور بیٹی نے خود کشی کر لی 

معروف بھارتی ہدایتکار کی بیوی اور بیٹی نے خود کشی کر لی 
معروف بھارتی ہدایتکار کی بیوی اور بیٹی نے خود کشی کر لی 
سورس:   twitter/@GetNewsd

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اور اداکار سنتوش گپتا کی اہلیہ اور بیٹی نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی کے نواحی علاقے اندھیری میں ایک 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی نے خودکو آگ لگا کر اپنی جان دی ہے،ہلاک ہونے والی اسمیتا سنتوش گپتا کی بیوی اور سرشتی بیٹی ہے۔اسمیتا اورسرشتی اندھیری کے ڈی این نگر میں رہتے تھے اور پیر کی دوپہر انہوں نے اپنے اپارٹمنٹ میں خود کو آگ لگا لی۔ اسمیتا ایک طویل عرصے سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھیں۔اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

سنتوش کمار نے فرار ، رومی: دی ہیرو اور آج کی عورت جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔ انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے بھی جوہر دکھائے ہیں۔

مزید :

تفریح -