حکومت نے گریڈ ایک سے 16 تک کی خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 16 کی خالی سینکڑوں آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق یہ فیصلہ وزارت خزانہ کی وفاقی حکومت کی تنظیم نو سے متعلق سمری پر کیا گیا ہے، ختم کی جانے والی اسامیوں میں ٹرانسفر، پوسٹنگ اور ترقی کے باعث خالی اسامیاں اور صحت، تعلیم ،پولیس کی گریڈ ایک سے 16 کی اسامیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔ اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیےکابینہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔آاسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پینشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہوگی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی کا فیصلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کردیا ہے۔