اراکین پارلیمنٹ وزیراعظم پر کتنا اعتمادکرتے ہیں؟سردار یار محمد رند بھی بول پڑے

اراکین پارلیمنٹ وزیراعظم پر کتنا اعتمادکرتے ہیں؟سردار یار محمد رند بھی بول ...
اراکین پارلیمنٹ وزیراعظم پر کتنا اعتمادکرتے ہیں؟سردار یار محمد رند بھی بول پڑے

  

کوئٹہ( ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر تعلیم سر دار یار محمد رند نےکہاہے کہ تمام ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم عمران خان پربھرپور اعتماد ہے ،وزیر اعظم کےخلا ف ہر سازش کو کارکنان ناکام بنائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سردار یار محمد رند نے کہاکہ ارب اور کھرب پتی عہدیداروں کو عوام کا کوئی احساس نہیں ہے جنوبی پنجاب کا خواب وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں سچ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان کا کردار قابل فخر ہے، غریب عوام کے لئے وزیراعلی پنجاب ہاوس تک رسائی قابل تحسین اقدام ہے ،جنوبی پنجاب کا قیام مستحکم پاکستان کی بنیاد ہوگا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -