آرمی چیف  کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

آرمی چیف  کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
آرمی چیف  کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں کشمیری بھائیوں کی جدوجہدسےمکمل اظہاریکجہتی کیا گیا۔کانفرنس میں ڈی جی ایم اوزکےدرمیان 2021کےبعدسیزفائرمعاہدےپرعملدرآمداور مشرقی سرحدوں،ایل اوسی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔آرمی چیف نے حالیہ فارمیشن مشقوں میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمینان کیا۔کورکمانڈرزکانفرنس میں عالمی،علاقائی اورملکی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع  میں سیکیورٹی صورتحال ،ملک  کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال،کوروناکی تیسری لہرکابھی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں ضم شدہ اضلاع میں سول انتظامیہ کی جلدعملداری کی اہمیت کواجاگرکیاگیا۔

کورکمانڈرزکانفرنس  کودوست ملکوں کےساتھ عسکری تعلقات سےمتعلق آگاہ کیاگیا،شرکا نے اافغان امن عمل کیلئے اب تک کی کوششوں پراظہاراطمینان کیا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -