مسلم لیگ فنگشنل نےسندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا  ، ایسی بات کہہ دی کہ بلاول بھٹو بھی پریشان ہو جائیں

مسلم لیگ فنگشنل نےسندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا  ، ایسی بات کہہ دی کہ بلاول ...
مسلم لیگ فنگشنل نےسندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا  ، ایسی بات کہہ دی کہ بلاول بھٹو بھی پریشان ہو جائیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حکومت میں رہتے ہوئی بھی پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے جس  کی وجہ سے پی پی کےکارکنان بد دل ہو چکے ہیں،پیر صاحب پگارا کا فلسفہ’متحد سندھ مضبوط پاکستان‘ہے، فنکشنل لیگ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام کو خوشخبری دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتےہوئےسردارعبدالرحیم کاکہنا تھا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے کارکنان فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم ،پی ایس پی سمیت سماجی تنظیموں کے بڑے تعداد میں کارکنان نے پیر صاحب پگارا کے فلسفے سے متاثر ہوکر فنکشنل لیگ کا حصہ بن گئے ہیں،سندھ کی مختلف زبان بولنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لارہے ہیں۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ تھرپارکر میں معصوم بچے بھوک و افلاس سے مر رہے ہیں اور سندھ بھر میں کتے بچوں اور بزرگوں کو کاٹ رہے ہیں اور چھوٹے بڑے شہروں میں دندناتےپھررہےہیں،سندھ حکومت سو رہی ہے اور کتے راج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی سطع پر ہمارا ضرور اتحاد ہے لیکن عوامی مسائل جیسے مہنگائی بجلی،گیس کی لوڈ شیڈنگ جیسےبنیادی مسائل عوام کی ساتھ کھڑےہیں، این اے249کےانتخابات میں کسی کےحق میں دستبردارنہیں ہوئی لیکن اپنی ئے حکمت عملی کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی وجہ سےہوئےہیں،13سالوں کی پیپلز پارٹی کی حکومت نےکراچی سمیت پوری سندھ کو بھوک بدحالی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -