شوگر ملز کیس، ایف آئی اے نے وفاقی وزیر کے بھائی کو نوٹس جاری کردیا

شوگر ملز کیس، ایف آئی اے نے وفاقی وزیر کے بھائی کو نوٹس جاری کردیا
شوگر ملز کیس، ایف آئی اے نے وفاقی وزیر کے بھائی کو نوٹس جاری کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے وفاقی وزیر خسرو بختیارکے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شوگر مل انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کو 15 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔نوٹس میں مخدوم شہریار کو سٹےکے ذریعے بیچی گئی چینی کی دستاویزات ساتھ لانےکا حکم بھی دیا گیا ہے اور سٹے کے ذریعے فروخت اور بُک کی گئی چینی کا ریکارڈ رکھنےکا طریقہ کار بھی طلب کیا گیا ہے۔ ٹو اسٹارشوگر مل انتظامیہ اورشیئر ہولڈرز چینی سٹہ بازوں سے ملے ہوئے ہیں، سٹہ باز مل مالکان کے ذریعے غیر قانونی پیسہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف بھی شوگر ملز کے حوالے سے کیسز چل رہے ہیں۔

مزید :

قومی -