بلاول بھٹو زرداری کی سندھ میں نئے انڈسٹریل زونز قائم کرنے کی ہدایت 

بلاول بھٹو زرداری کی سندھ میں نئے انڈسٹریل زونز قائم کرنے کی ہدایت 
بلاول بھٹو زرداری کی سندھ میں نئے انڈسٹریل زونز قائم کرنے کی ہدایت 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں صنعت و تجارت و انسداد بدعنوانی کے محکموں کے وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے ملاقات کی ہے اور انہیں اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،اس موقع پر انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنوعاقل میں اپنے حلقہ انتخاب کےعوامی مسائل اورانکےحل سےمتعلق بھی آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نےجام اکرام اللہ دھاریجو کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتےہوئےانہیں کرپشن کےخلاف مزیدٹھوس اقدامات لینےکی ہدایت کی اورصوبےمیں صنعتی ترقی کےلئےبھی موثر اقدامات اٹھانےاورنئے انڈسٹریل زونز قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔جام اکرام اللہ دھاریجونےبلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی قیادت اور عوام کی تواقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -