قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا،ویب سیریز کا ٹریلر جاری

قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ ...
قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا،ویب سیریز کا ٹریلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اب اداکاری کے میدان بھی قدم رکھ دیا ہے،انہوں نے اپنی ویب سیریز کا ٹریلر بھی جاری کیا ہے۔
آل رائونڈر فواد عالم  نے ویب سیریز’ خود کش محبت ‘ سے شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔ فواد عالم نے ٹوئٹر پر اپنی آنے والی ویب سیریز کے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے اداکاری کے میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔ ’خود کش محبت‘  کے نام سے بننے والی اس ویب سیریز کےمنٹ 21 سکینڈ کے ٹریلر کا آغاز اذان سے ہوتا ہے جس کے فوری بعد مدرسے کا منظر دکھایا گیا جس میں بچے پڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔اس ویب سیریز میں فواد عالم کا کردار ایک معلم کا ہے جو کہ ایک لڑکی کے عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے۔
فواد عالم کا کہنا تھا کہ امید ہے لوگ مجھے اداکاری کے میدان میں بھی اتنا ہی پسند کریں گے جتنا کرکٹ کے میدان میں کیا۔

مزید :

تفریح -