نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز کی طرف سے عالمی یوم صحت کے موقع پر ڈرائنگ مقابلے کے فاتحین کا اعلان 

نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز کی طرف سے عالمی یوم صحت کے موقع پر ڈرائنگ مقابلے کے ...
نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز کی طرف سے عالمی یوم صحت کے موقع پر ڈرائنگ مقابلے کے فاتحین کا اعلان 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز کے تحت بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے 10سے 14سال کے بچوں کے درمیان ڈرائنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے ایک ہزار سے زائد بچوں کی ڈرائنگ موصول ہوئی ہیں ۔فاتحین بچوںکا اعلان عالمی یوم صحت کے موقع پر کیا گیا جن کی ڈرائنگزکو نیسلے پاکستان کی ویب سائٹ پر آویز اں کیا جائے گا ۔

مقابلے کے موضوعات میں ’میں چست ہوں‘،’میں ورزش کرتا ہوں‘،’صحت مند غذا کھاتا ہے ‘،’مجھے پانی سے محبت ہے‘شامل تھے ۔موضوعات کا انتخاب کافی احتیاط کے ساتھ کیا گیا ۔اس مقابلے کا بنیادی مقصد صحت مند عادات کے بارے میں بچوں کو آگاہی فراہم کرنا اور انہیں ڈرائنگ کے تین موضوعات میں سے کسی ایک کے تحت تصاویر بنا کر متحرک طرز زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور دینے کا موقع فراہم کرنا تھا ۔بچوں نے شاہکار اور تخلیقی فن پارے پیش کیے جس سے موضوعات کے بارے میں ان کی گہری تفہیم کا اظہار ہوتا ہے ۔ N4HKفاتحین کو مبارکباد دیتا ہے جنہیں مقابلے میں شرکت کے اعتراف میں سر ٹیفیکٹ سے نوازا جائے گا۔

اس سرگرمی پر گفتگو کرتے ہوئے وقار احمد،ہیڈ آف کار پوریٹ افیئر ز ،نیسلے پاکستان نے کہا کہ مقابلے کا مقصد بچوں کو مصروف عمل کرنا اور ان کی روز مرہ کی زندگیوں میں صحت مند طرز زندگی اور جسمانی سرگرمی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ ان تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ NH4Kپروگرام اچھی صحت اور فلاح بہبود کے حوالے سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے ہمارے عزم کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بچے غذائیت اور جسمانی سرگرمی کو سمجھیں اور بڑھنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی صحت مند زندگی کو جاری رکھیں ۔پروگرام کے ذریعے دو لاکھ 50ہزار بچوں تک رسائی کی گئی جبکہ 1300اساتذہ کو تربیت فراہم کی گئی ۔

نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز غذائیت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کا پروگرام ہے جسے نیسلے پاکستان کی طرف سے 2010میں شروع کیا گیا ۔پروگرام کے تحت والدین اساتذہ کو سکول جانے والے بچوں میں صحت بند طرز زندگی کی ترغیب دینے کے لیے تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز نصابی سرگرمی پر مبنی پروگرام ہے جسے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (انگریزی اور اردو)نے ایک کتاب کی شکل میں تیار ہے جو غذا کے حوالے سے بنیادی علم کی فراہمی ،جسمانی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور متوازن غذا کے استعمال کو فروغ دیتی ہے ۔نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز پروگرام بچوں کو خوشی سے بھر پور اور صحت مند مستقبل دینے کے لیے غذائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مجموعی کوششیں کرتا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -