ڈیڑھ درجن سے زائد شوگر ملز کے خلاف کارروائی ، فیاض الحسن چوہان بھی بول پڑے

ڈیڑھ درجن سے زائد شوگر ملز کے خلاف کارروائی ، فیاض الحسن چوہان بھی بول پڑے
ڈیڑھ درجن سے زائد شوگر ملز کے خلاف کارروائی ، فیاض الحسن چوہان بھی بول پڑے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہاہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کےاندرونی انتشار اور اپنوں کی بےرخی کا شکارن لیگی ترجمان آج کل بےروزگار ہونے کے بعد ہر ایشو میں بے جا مداخلت کرتے پھر رہے ہیں، تحریک انصاف کا خود احتسابی کا نظام ہی پارٹی کاحسن ہے،انصاف کےنام پر قائم کی گئی اس حکومت میں اپوزیشن سمیت حکومتی پارٹی سےعلیم خان، سبطین خان اور اب جہانگیر ترین صاحب کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے) حکومتی اور اپوزیشن کی ڈیڑھ درجن سے زائد شوگر ملز کے خلاف بلا تفریق کاروائی کر رہا ہے۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کبھی میڈیا نمائندگان اور کبھی سرکاری ملازمین کے ہمدرد بننے والے ن لیگی ترجمان آجکل سٹوڈنٹ احتجاج اور شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کے پیچھے چھپ رہے ہیں، اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے خلاف کرپشن الزامات پر یکساں کارروائی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حقیقی تبدیلی کا مظہر ہے،ن لیگ نے ’اندھا بانٹے ریوڑیاں مڑ مڑ اپنوں کو دے‘ کے مصداق اپنوں کو نوازنے کے سینکڑوں نت نئے طریقے ایجاد کیے، این آر او کی خواہش میں ن لیگی ترجمانوں کا شور شرابہ احتساب کے’نقار خانے میں طوطی کی آواز‘ کے مترادف ہے

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -