بابر اعظم ایک اور ریکارڈ قائم کرنے کے قریب پہنچ گئے
سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کپتان بابراعظم ون ڈے میچز میں تیز رفتاری سے چار ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز کا ریکارڈ قائم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں،یہ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے انکو اگلی تین اننگز میں 192 رنز درکار ہونگے۔
بابر اعظم نے اب تک 78 اننگز میں تین ہزار 808 رنز بنارکھے ہیں۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کم ترین اننگز میں چار ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 81 اننگز میں سر انجام دیا۔اس لسٹ میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز ویون رچرڈ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 88 اننگز میں سرانجام دیا ،انگلش کپتان جوئے روٹ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 93 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔