ضلعی انتظامیہ کا تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن

ضلعی انتظامیہ کا تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن
ضلعی انتظامیہ کا تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلعی انتظامیہ نے  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پرشہر بھر میں کارروائی کرتے ہوئے تمام تھیٹرز سیل کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کمشنر سپیشل سکواڈ نے تمام تھیٹرز کا جائزہ لینے کے بعد ان کو سیل کردیا ہے۔ سپیشل سکواڈ کے مطابق کسی بھی تھیٹر میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا تھا۔کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مال روڈ اور فیروز پور روڈ پر تھیٹر سیل کردیے گئے ہیں۔شہر کے بڑے تھیٹرز میں پروگرام ہو رہے تھے۔

مزید :

قومی -