حکمران ماہ مقدس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خصوصی کمی اور تاجر برادری ناجائز منافع خوری سے توبہ کرے :فرخ جاویدبیگ

حکمران ماہ مقدس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خصوصی کمی اور تاجر برادری ...
حکمران ماہ مقدس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خصوصی کمی اور تاجر برادری ناجائز منافع خوری سے توبہ کرے :فرخ جاویدبیگ

  

نیو جرسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی فلاحی تنظیم ’گلزار مدینہ ویلفیئر ٹرسٹ‘ کے چیئرمین اور امریکہ میں مقیم مشہور سماجی شخصیت فرخ جاویدبیگ نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی فوری طورپر عوام الناس بالخصوص غرباءومساکین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوںمیں خصوصی کمی کرے، حکومت کے ساتھ ساتھ تاجروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس با برکت مہینے میں ناجائز منافع خوری سے توبہ کرتے ہوئے ایک مہینہ دنیاوی منافع کی بجائے اخروی منافع کمانے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں ،ذخیرہ اندوز، ناجائز منافع خور اور ملاوٹ کرنے والوں کے لئے اللہ کےرسولﷺ نے سخت تنبیہ فرمائی ہے ،حکومت ملک میں عام آدمی اور سفید پوش طبقے کی زندگی آسان بنانا چاہتی ہے تو ماہ مقدس میں غریبوں کو دونوں ہاتھوں سےلوٹنے والے مافیاز کے خلاف سخت ترین ایکشن لے ،موجودہ حالات میں رمضان آرڈیننس پرمکمل عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے ،کورونا وباکے پیش نظر بہترین صفائی ،زیادہ سے زیادہ احتیاط اور اللہ سے ہر وقت رجوع کی اشد ضرورت ہے۔

مکہ مکرمہ ، ترکی اور پاکستان میں رمضان پیکج کا آغاز کرتے ہوئےفرخ جاوید بیگ نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ انسان کی عظمت کی بحالی کا پیغام لےکر آتا اور یہ پیغام دیتاہے کہ انسان اس مادی دنیا اور مادی اشیاءکا غلام نہیں بلکہ ان سب سے برتر ہے اوراگر وہ طے کر لے توساری مادی اشیاءکو اپنے پاﺅں کی ٹھوکر پر رکھ سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان حکمرانوں کے ساتھ ساتھ ہر مسلمان  کی تربیت کا مہینہ ہے،جو تربیت ہارورڈ ، آکسفورڈ ، لندن آف سکول آف اکنامکس نہیں دے سکتے وہ رمضان کا ماہ مبارک دیتاہے کہ کسی کے مال میں خورد برد نہ کی جائے ، ناجائز طریقوں سے لوٹ مار نہ کی جائے اور حکمران اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں۔

انہوں نےکہاکہ اصل میں ماہ رمضان بااختیار لوگوں کی تربیت کا مہینہ ہے،آج عام آدمی تو رمضان کو جوش و خروش سےتربیت لینےمیں گزارتاہےلیکن حکمران اس طرح نہیں سوچتے،جب تک یہ حکمران رمضان کےماہ مبارک سے تربیت نہیں لیں گے،پاکستان کی معیشت کی صورتحال بگڑتی چلی جائےگی بچہ بچہ قرض کے بوجھ تلے دبتاچلےگااوریوں پاکستان تباہی اور برباد ی کی طرف بڑھے گا الا یہ کہ رمضان کے ماہ مبارک سےتربیت حاصل کرکےوہ حکمران بنیں جو امانت و دیانتدار ہوں،دوسروں کےمال ناجائزطریقے سےکھانے والے نہ ہوں تب پاکستان معاشی حوالے سےترقی کرسکتاہےاورعام آدمی بھی خوشحال زندگی گذارسکےگا۔

مزید :

تارکین پاکستان -