عمران خان کا فحاشی کے حوالے سے بیان، مفتی عدنان کاکا خیل بھی وزیراعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

عمران خان کا فحاشی کے حوالے سے بیان، مفتی عدنان کاکا خیل بھی وزیراعظم کی ...
عمران خان کا فحاشی کے حوالے سے بیان، مفتی عدنان کاکا خیل بھی وزیراعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف مفتی عدنان کا کا خیل نے فحاشی اور عریانی کے حوالےسے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی حمایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم کی یہ بات بالکل درست ہے کہ بدکاری کے فروغ میں فحاشی و عریانی بنیادی عنصر ہے ۔ اس درست بات پر حیا باختہ آوارہ مزاج طبقہ نے جو طوفان بدتمیزی برپا کیا ہوا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ کیا ایک اسلامی معاشرے میں فحاشی کے خلاف بات کرنا بھی جرم ہو سکتا ہے؟؟‘

واضح رہے کہ وزیراعظم نے چند روز قبل فحاشی کے حوالے سے بیان دیا تھا جس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

قومی -