14 سالہ لڑکے نے خود کو ہی اغوا  کرلیا، اہل خانہ سے تاوان بھی مانگا، دلچسپ سٹوری سامنے آگئی

14 سالہ لڑکے نے خود کو ہی اغوا  کرلیا، اہل خانہ سے تاوان بھی مانگا، دلچسپ ...
14 سالہ لڑکے نے خود کو ہی اغوا  کرلیا، اہل خانہ سے تاوان بھی مانگا، دلچسپ سٹوری سامنے آگئی

  

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچانے والے لڑکے کو برآمد کرلیا،مغوی نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق14سالہ لڑکا گھر سے غائب ہوگیا ،اس کی تلاش کے لئے والدین جب ٹیوشن سینٹر پہنچے تو اس کا بیگ ملا جس میں ایک خط موجود تھا۔ خط میں لکھا تھا کہ لڑکے کو اغوا کرلیا گیا ہے پانچ لاکھ روپے تاوان کا بندوبست کریں۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو بچہ ایک دکان سے مل گیا جو کہ اس کے دوست کی تھی۔

دوران تفتیش لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ اس نے خود ہی اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا اور وہ ٹیوشن نہیں پڑھنا چاہتا تھا،لڑکے نے اغوا کے حوالے سے خط بھی خود ہی لکھا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -