نشتر کالونی کے علاقہ سے خواجہ سرا کی جلی ہوئی نعش برآمد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نشتر کالونی کے علاقہ میں گھر کے اندر سے خواجہ سرا کی جلی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کےعلاقہ چوکی سبزی منڈی پولیس کو گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی،جب پولیس موقع پر پہنچی تو گھر سے ایک نعش ملی،جس کی شناخت چھنو کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ نعش خواجہ سرا کی ہے جس کا اصل نام ارسلان اور عمر 30 سے 32 سال ہےارسلان منڈی احمد آباد کار ہائشی ہے اور لاہور میں کرائے کے گھر میں رہ رہا تھا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے،پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔قتل اور خودکشی سمیت واقعہ کے تمام محرکات پر تفتیش جاری ہے۔