چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیورونے گداگر بچوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا

چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیورونے گداگر بچوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کا ...
چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیورونے گداگر بچوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئرنےرمضان المبارک کے آغاز سے قبل لاہورکو گداگربچوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انسدادگداگری مہم کا آغاز کل 9 اپریل سے مال روڈ لاہورسے ہوگا۔

چائلڈپروٹیکشن بیوروکی چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ  بھیک مانگنے والے بچوں کو تحویل میں لیکرعید کے بعد واپس ان کے والدین کے حوالے کریں گے، بچوں سے بھیک منگوانے والے والدین کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔رمضان المبارک کا آغازہوتے ہی شہرکی بڑی مارکیٹوں،بازاروں اوراہم شاہراؤں پر بھیک مانگنے والے بچوں کا رش نظرآتا ہے۔ ناصرف مقامی بلکہ دیگرشہروں اورصوبوں سے بھی پیشہ ور بھکاری لاہور کا رخ کرتے ہیں۔ چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو پنجاب نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی شہرمیں انسداد گداگری ریسکیوآپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

 چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیور کی چیئرپرسن  سارہ احمد کل 9 اپریل کو چیئرنگ کراس مال روڈ لاہور سے اس مہم کا آغازکریں گے۔ انسدادگداگری مہم میں سٹی ٹریفک پولیس سمیت دیگر اداروں کی بھی معاونت لی جائیں گی۔ چائلڈپروٹیکشن بیوروکی ٹیمیں شہرکے مختلف علاقوں خاص طورپربھیک مانگنے والوں کے ہاٹ سپاٹ جن میں ریلوے اسٹیشن، لاری اڈا، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ، برکت مارکیٹ، کینال روڈ سمیت اہم مارکیٹیں اوربازارشامل ہیں یہاں روزانہ کی بنیاد پر ریسکیوآپریشن ہوگا اور بھیک مانگنے والے بچوں کو تحویل میں لیاجائیگا۔ 

مزید :

قومی -