قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے
قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

  

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی  فوج کی فائرنگ سے مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض اور ظالم بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ریاستی دہشتگردی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور نام نہاد آپریشن کے دوران مزید تین نوجوانوں کو شہید کر دیا، یہ آپریشن ضلع کے جان محلہ کے علاقے میں کیا گیا۔ اس حملے کے دوران دوقابض بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

مزید :

بین الاقوامی -