پی ڈی ایم کے حالات بہت خراب ہیں اور ۔۔۔محمد زبیر کا ایسا اعتراف کہ مولانا فضل الرحمان بھی پریشان ہو جائیں

 پی ڈی ایم کے حالات بہت خراب ہیں اور ۔۔۔محمد زبیر کا ایسا اعتراف کہ مولانا ...
 پی ڈی ایم کے حالات بہت خراب ہیں اور ۔۔۔محمد زبیر کا ایسا اعتراف کہ مولانا فضل الرحمان بھی پریشان ہو جائیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے حالات بہت خراب ہیں اور حالات خراب کرنے کی ابتدا پیپلز پارٹی نے کی ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد ز بیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کوپورےپاکستان سےپذیرائی ملی تھی ،تمام اپوزیشن جماعتیں عوام کےلیےمل کرجدوجہد کررہی تھیں لیکن آج پی  ڈی ایم کے حالات بھی بہت خراب ہیں تاہم مسلم لیگ ن کےجوش و خروش میں کمی نہیں آئی،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے معاملے پرپیپلزپارٹی نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا،پیپلز پارٹی نے سیاسی فائدے کیلئے پی ڈی ایم کو استعمال کیا،پیپلز پارٹی نے کہا اگر ن لیگ کو پنجاب میں حمزہ شہباز قبول نہیں تو پرویز الہیٰ سے بات ہو سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بے قابو مہنگائی سےعوام پریشان ہیں اور عام آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو چکا ہے،آمدنی نہیں مہنگائی بڑھ رہی ۔ ہر نیا دن مشکل ہوتا جارہاہے،عمران خان اورحکومت کے سارےدعوےدھرےرہ گئےہیں،تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی حکومت کو گرانا کوئی مشکل نہیں ہے لیکن پہلےعدم اعتماد کی تحریک سینیٹ میں لائیں،سنجرانی دو منٹ میں ہٹ جائیں گے اور حکومت گرنے سے نہیں رک سکے گی۔

مزید :

قومی -