پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1192حادثات پر ریسپانڈ کیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1192ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 664افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 581معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 71فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونےوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 599 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 36 مسافر 492اور 162 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ278ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت280متاثرین کےساتھ پہلے فیصل آباد 90حادثات میں 104 متاثرین کے ساتھ دوسریملتان62حادثات میں 66متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1245متاثرین میں 1026مرد اور227خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 204افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور641افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ401زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1024موٹرسائیکلز،80 آٹورکشے116کاریں،27وین11مسافربسیں،30ٹرک اور112دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔