برادری ازم اور بدمعاشوں پر فلمیں نہیں بنا تا،الطاف حسین
لاہور(فلم رپورٹر) مایہ نازہدایتکارالطاف حسین نے کہاہے کہ میں برادری ازم اور بدمعاشوں پر فلمیں نہیں بنا تا، میرے پا س بہت سے پروڈیوسر ز آئے جو بدمعاشوں اور برادی ازم کے نام پر فلمیں بنانا چاہتے تھے لیکن میں نے ان سے معذرت کرلی ،مجھے خد اکی ذات نے جو عزت دی ہوئی ہے میں اس کو برقراررکھنا چاہتا ہوں کیونکہ میں نے فلم انڈسٹری میں جو کام کیا ہے لو گ اسے اچھے الفاظ میں یاد رکھے ہوئے ہیںکہاکہ فلم انڈسٹری کے حالات میںکچھ بہتری ضروری آئی ہے لیکن ابھی اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج ہمارا معاشرہ ذہنی انتشار کا شکار ہے ان حالا ت میں انٹر ٹینمنٹ فلمیںبننی چاہیے تاکہ لوگوں کو ذہنی طور پر آسودگی ملے ۔میری یہ بھی درخواست ہے کہ حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی اور اسے سپورٹ کرے ، جو ٹکٹ خرید سکتا ہے اسے خریدنی چاہیے لیکن جو غریب لوگ ہیں انہیں سستی ٹکٹ دینے کا منصوبہ ہونا چاہیے ۔