یو ای ٹی لاہور میں انٹری ٹیسٹ کے بعد فال 2023 کے داخلوں کا آغاز
لاہور (لیڈی رپورٹر) یو ای ٹی میں انٹری ٹیسٹ کے بعد فال 2023 کے داخلوں کا آغاز۔ یو ای ٹی اور اس کے سب کیمپسز میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن جاری ہے، طلباء 2 مئی تک آن لائن درخواست فارم پْر کرسکیں گے، 2 ہزار روپے کی ادائیگی پر طلباء HBL آن لائن بینکنگ کے ذریعے ٹوکن نمبر خریدیں گے۔